شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی منڈی کے مقدمے میں 29اپریل تک ضمانت منظور

5 اگست کا دھوکا؟ پارلیمنٹ بند، قیادت غائب، شہریار آفریدی نے اندرونی کہانی سنا دی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شہریار آفریدی نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ 5 اگست کو ایم این ایز کو پارلیمنٹ جانے کی غلط سمت غیر مناسب انتظامی ہدایات اور پارٹی ورکرز کا اعتماد متزلزل ہونا سب ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 4 اگست کو ایک منصوبہ بنایا گیا ایم این ایز کو 11 بجے پارلیمنٹ بلا کر، علیمہ خان کے ساتھ جوائن کرنے کے بعد سب کو اڈیالہ لے جایا جانا تھا۔

یہ پلان سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دیا تھا، اور بتایا گیا کہ یہ ہی عمران خان کی ہدایات ہیں۔

تاہم جب پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند ہوگیا تو راجہ صاحب کسی اور گیٹ سے روانہ ہوگئے، جبکہ ایم این ایز کو آگاہی نہ دی گئی۔ بگڑتی صورتحال میں ایم این ایز کو عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لئے لے جایا۔

شہریار نے سخت نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے ہمارے ورکر، جو باہر جلسوں میں جاتا ہے اور مشکلات کا شکار ہوتا ہے، اس کا الیکٹڈ لیڈرشپ سے اعتماد بھی اٹھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر غلطیوں کا اعتراف ضروری ہے، شیر افضل مروت

ان کے مطابق پارٹی اندرونی معاملات میں شفافیت اور بروقت رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے تنظیمی مضبوطی متاثر ہورہی ہے۔

یہ انکشاف پارٹی میں موجود اعتماد کی کمی، انتظامی ناکامیوں اور پارلیمان میں فیصلے لینے کے طریقہ کار میں موجود پراکندگی کی نشاندہی کرتا ہے ۔

ایسی خامیاں جو تحریک انصاف کی سیاسی کارکردگی اور عوامی ساکھ پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہیں۔

Scroll to Top