عدالت نے 9 مئی کے دو کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

عدالت نے 9 مئی کے دو کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شاہ محمود قریشی کی رہائی کا مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے حکم دیا ہے کہ اگر شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

دوسری جانب، عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

علاوہ ازیں، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اگر جرمانہ ادا نہیں کیا گیا تو انہیں مزید قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

اسی کیس میں تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے الزام میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top