ڈیزل کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق16اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔قومی اخبار (روزنامہ پاکستان ویب سائٹ) کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اوگرا حتمی سمری 15اگست کو وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی،وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت سے اگلے 15دن کیلئے قیمتوں کا اعلان کیا جائےگا۔