مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ آج فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے پر آ گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل (سما نیوز)کے مطابق آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں 2 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 3354 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، مہنگائی کا دباؤ اور شرح سود میں ممکنہ رد و بدل جیسے عوامل سونے کی قیمت پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
خریداروں کی جانب سے محتاط رویہ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے متبادل آپشنز پر غور بھی قیمت میں حالیہ کمی کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔





