اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماو وزیر دفاع خواجہ آصف نے 14 اگست اور دیگر قومی اہمیت کے دنوں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متشدد احتجاجات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دنوں پر احتجاج کرنا ایک روٹین بن چکا ہے، جو ملک کی سالمیت اور اتحاد کے خلاف ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے بیان میں کہا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں پر پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو فوقیت دیتا ہے، جبکہ پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ملک کی فوج کے 700 شہداء نے جان قربان کی، مگر پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے تعزیتی بیان نہیں دیا، نہ ہی شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کی، بلکہ بعض نے متنازعہ اور مخالفانہ بیانات دیے۔
یہ بھی پڑھیں : عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نیا فیصلہ سامنے آ گیا
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ لوگ پاکستانی ہیں یا کسی ایسے کلٹ کا حصہ ہیں جو نازک وقت میں ملک کی سالمیت پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بلند نہیں۔ اول و آخر پاکستان ہے اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔