سیلابی صورتحال، خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی

سیلابی صورتحال، خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہو چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 328 افراد جاں بحق اور 143 زخمی ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج سمیت تمام سول اور عسکری ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 17 سے 19 اگست کے دوران مزید موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ اور کوہستان سمیت بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ وقت الزام تراشیوں کا نہیں، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر متاثرین کی خدمت کا ہے، امیر مقام

فلش فلڈ کے خدشے کے پیش نظر بونیر، پشاور، مردان، نوشہرہ، ڈی آئی خان، ٹانک، مہمند، اورکزئی، لکی مروت اور وزیرستان کے اضلاع میں بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Scroll to Top