کوہاٹ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 7 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 7 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے سات قیمتی جانیں لے لیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اور جلد پیشرفت کی توقع کی جارہی ہے۔

Scroll to Top