جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہندو لڑکے کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا

جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہندو لڑکے کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پر سابق ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ساغر چاولہ نے اسلام قبول کرلیا ۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کو کلمہ شہادت پڑھا یا اور دین اسلام کے بنیادی عقائد کی تعلیم دی ، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ان کی اسلامی نام عبداللہ ساغر رکھا ۔

قومی اخبار (روزنامہ پاکستان ویب سائٹ)کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کو اسلام پر ثابت قدم رہنے کی دعا دی اور مبارکباد پیش کی ۔

Scroll to Top