مون سون کا زور بڑھنے لگا، آج سے شدید بارشوں کا الرٹ جاری ،کہاں کہاں برسیں گے بادل؟ جانیے

مون سون کا زور بڑھنے لگا، آج سے شدید بارشوں کا الرٹ جاری ،کہاں کہاں برسیں گے بادل؟ جانیے

ملک بھر میں مون سون نے شدت اختیار کرلی ہے، جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے آج سے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال پر موجود ہوا کا کم دباؤ مون سون سسٹم کو مزید فعال کر رہا ہے، جس کے باعث آئندہ چند روز تک ملک کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

کن علاقوں میں بارش ہوگی؟نئے سسٹم کے تحت آج،اسلام آبادپنجاب ،خیبر پختونخوا،کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔جبکہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں بھی آج سے 22 اگست تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ممکنہ فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے پیش نظر سیاحتی علاقوں میں احتیاط برتنے اور سفری سرگرمیوں سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کی جا سکتی ہے تاکہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے تحت مارگلہ ہلز کی ٹریل 2، 3، 4 اور 5 کو 19 اگست تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ سید پور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل بھی عارضی طور پر بند رہے گی۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

Scroll to Top