سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6200 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 62 ڈالر سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی رپورٹوں کے مطابق پیر کو فی اونس سونا 36 ڈالر اور فی تولہ سونا 3600 روپے سستا ہوا۔منگل کو 5 ڈالر اور 500 روپے کی مزید کمی ہوئی۔بدھ کو کمی کا تسلسل جاری رہا، 2 ڈالر اور 200 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔جمعرات کو یومِ آزادی کی تعطیل کے باعث مارکیٹیں بند رہیں۔جمعہ کو فی اونس 10 ڈالر اور فی تولہ 1000 روپے کی مزید کمی ہوئی۔ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونا 900 روپے مزید سستا ہو گیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونا: 3,56,200 روپےعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا: 3,335 ڈالرچاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ:جہاں سونا سستا ہوا، وہیں چاندی کی قیمت میں تھوڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔عالمی مارکیٹ میں چاندی فی اونس 0.18 ڈالر مہنگی ہو کر 37.98 ڈالر ہو گئی۔پاکستان میں فی تولہ چاندی 24 روپے اضافے کے بعد 4037 روپے پر پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی صورتحال، ڈالر کی قدر اور مہنگائی کے رجحانات سونے کی قیمت پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی یا اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔