سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری! گزشتہ دن کی معمولی اڑان کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس نے مارکیٹ میں حیرت کی لہر دوڑا دی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج (منگل) فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد سونے کا نیا ریٹ 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمیاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 727 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو حالیہ دنوں کے مقابلے میں خاصی کمی تصور کی جا رہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت نیچے آ گئی عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ آج بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 3,339 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔