ایسٹر کے موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا تہنیتی پیغام

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے مون سون کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

انہوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور کے سبزہ زار میں پودا لگا کر قومی سطح پر جاری اس مہم کی شروعات کی۔

یہ قومی مہم اگست سے اکتوبر تک جاری رہے گی جس کے تحت خیبر پختونخوا حکومت نے ہفتہ وار تھیمز مقرر کیے ہیں تاکہ شجرکاری کے عمل کو مؤثر اور مربوط انداز میں انجام دیا جا سکے۔

مون سون شجرکاری مہم 2025 کے تحت اگست کے آخری ہفتے میں بھی پورے صوبے میں شجرکاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شجرکاری ایک قومی فریضہ اور وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لیے مربوط اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلین ٹری پراجیکٹ کی شاندار کامیابی کے بعد اب موجودہ حکومت بلین ٹری پلس پراجیکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت منافقوں کا ٹولہ ہے، فیصل واوڈا

موسمی تبدیلیوں کے حالیہ تباہ کن اثرات سے بچاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر شجرکاری ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے معاشرے کے تمام طبقوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے لیے آگے آئیں اور اس اہم قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کریں۔

Scroll to Top