اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کے فیصلے میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
اس حوالے سے نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بھارتی طیارے 23 ستمبر 2025 تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
یہ پابندی نہ صرف بھارتی مسافر طیاروں پر لاگو ہے بلکہ فوجی اور لیز پر حاصل کردہ بھارتی رجسٹرڈ طیارے بھی اس بندش کی زد میں آئیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، اور اس بندش میں ماضی میں بھی کئی مرتبہ توسیع کی جا چکی ہے، جس میں آخری توسیع 24 اگست تک کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی اس مسلسل بندش کے باعث بھارتی سرکاری اور نجی ایئرلائنز کو اب تک 65 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے مون سون کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی
متبادل فضائی راستے اختیار کرنے سے پروازوں کا دورانیہ، ایندھن کا خرچ، اور لاگت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
فی الوقت پاکستان کی جانب سے اس بندش کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔





