دریائے سوات کی لہریں بے قابو، وارننگ سسٹم کی عدم موجودگی نے نقصان بڑھا دیا

پانی نے پھر سے تیزی سے بڑھنا شروع کر دیا، ہائی الرٹ جاری

دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل تیزی سے اضافہ جاری ہے جس کے باعث گردونواح میں بسنے والی آبادیوں کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

گنڈا سنگھ کے مقام پر دریا میں پانی کا بہاؤ 95 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جو درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ظاہر کرتا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں 34 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب کے بعد بونیر میں چھپی ہوئی ایک اور دردناک حقیقت سامنے آگئی

دوسری جانب دریائے ستلج کے طغیانی کے باعث مختلف دیہات کا تقریباً دو سو ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ دریا برد ہو چکا ہے۔ مکئی، چاول، جوار اور دیگر فصلیں پانی میں بہہ جانے سے کسانوں کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی صورت میں فوری کارروائی کریں۔ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی خدمات بھی متحرک کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top