اسلام آباد(پختون ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی ویدنیا نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کو بھیجا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے فیصلے کا اختیار سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا کہ تمام کیسز ناجائز تھے، اسد قیصر
شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے تمام آپشنز پر غور کرے گی اور پارٹی کی کوشش ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن کو برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی سیاست میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور انتخابی عمل کا حصہ بنے گی۔