علی امین حکومت بچانےکیلے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، ترجمان جے یو آئی

بونیر میں جے یو آئی نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

بونیر: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شہداء کی تجہیز و تکفین کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جسے امدادی کارروائیوں کا پہلا مرحلہ قرار دیا جا رہا تھا۔

اب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بونیر اور دیگر متاثرہ علاقوں میں جے یو آئی کے سینکڑوں رہنماء اور رضاکار صفائی، امداد اور بحالی کے کاموں میں مصروفِ عمل ہیں، جبکہ مفتی فضل غفور سمیت صوبائی قیادت خود امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب کے بعد بونیر میں چھپی ہوئی ایک اور دردناک حقیقت سامنے آگئی

ترجمان نے وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتیں فقط فوٹو سیشنز اور بند کمروں کے اجلاسوں تک محدود ہیں، جبکہ جے یو آئی کے رضاکار بغیر کسی امتیاز کے متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔

اسلم غوری نے دعویٰ کیا کہ مرکزی و صوبائی حکومت اور متعلقہ انتظامیہ کے پاس کوئی واضح امدادی منصوبہ موجود نہیں، اور صرف جمعیت علمائے اسلام ہی حسب روایت، اس کڑے وقت میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Scroll to Top