افغان شہری کو پاکستانی ظاہر کرنے کی کوشش ناکام، اصل چہرہ سامنے آ گیا

حمد اللہ خان
ایبٹ آباد(پختون ڈیجیٹل )کینٹ پولیس اور نادرا اسٹاف کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں جعلی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نادرا آفس میں امتیاز نامی شخص، تسلیم بی بی زوجہ صدیق، اور جواد ولد صدیق (ساکنان تھریاٹی باغ، حال گرگاہ بلال ٹاؤن) نے افغان شہری سجاد احمد کو اپنا بیٹا ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے رجسٹریشن کی کوشش کی۔

نادرا عملے کی بروقت اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ ایک منظم گروہ ہے جو غیر ملکیوں کو جعلی شناختی دستاویزات دلوانے میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب بہہ گیا، تباہی مچ گئی، مگر لوگوں پر ایک اور آزمائش آ گئی

واقعے پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 827 مورخہ 20-08-2025 بجرم پی پی سی 419، 468 اور فارنر ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس گروہ کے مزید روابط اور ممکنہ سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top