ٹوٹا ہوا پل، بند راستہ، مگر پاک فوج نے دن رات محنت کر کے بحال کر دیا

باجوڑ:پاک فوج کے انجینئرز نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے جار پل کو صرف چھ دن کی قلیل مدت میں مرمت کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

پل کی بحالی کے بعد دونوں علاقوں کے درمیان منقطع رابطہ دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی آبادی نے پل کی خستہ حالی اور رابطے کے فقدان پر پاک فوج سے فوری اقدامات کی درخواست کی تھی۔ عوامی مطالبے پر پاک فوج کے انجینئرز نے دن رات کام کر کے پل کو قابلِ استعمال بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانی مہاجرین کا مسئلہ سیاست سے نہیں، انسانی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے، طاہر خان

پل کی جلد از جلد مرمت اور بحالی پاک فوج کے انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ اب پل پر معمول کے مطابق ٹریفک بحال ہو چکی ہے، اور عوام نے پاک فوج کے بروقت اقدام کو سراہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فوجی انجینئرز نے نہ صرف ان کی مشکلات کو کم کیا، بلکہ وقت کی بچت اور آمدورفت کی سہولت فراہم کر کے ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے۔

Scroll to Top