وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو میثاق استحکام پاکستان کے ایجنڈے پر مذاکرات کی دعوت دی ہے اور اس کے بغیر معاملات کے حل کو ناممکن قرار دے دیا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کو میثاق استحکام پاکستان کا عنوان دیا ہے، جس میں سیاسی و معاشی استحکام کی بات کی گئی ہے، اور یہ صرف ٹیبل پر بیٹھ کر ہی ممکن ہے۔
رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ پی ٹی آئی کے بانی جیل کی صورت حال کا سامنا کریں گے انہوں نے مشکل سہی اور مخالفین کی اچھی باتوں کو تسلیم بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف ملتا ہے تو پی ٹی آئی والے عدالتوں کی تعریف کرتے ہیں جب فیصلے ان کے خلاف آتے ہیں تو پھر تنقید شروع ہو جاتی ہے، جو قابل قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں 25 نئے ارکان سے دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری
پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے عمل میں بھی رانا ثنا اللہ نے حصہ لیا ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر نے ان کے کاغذات منظور کر لیے ہیں۔
شیڈول کے مطابق سینیٹ کی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔