خیبرپختونخوا اسمبلی میں 25 نئے ارکان سے دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری

خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے 25 نئے ارکان سے دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ حلف برداری کی یہ کارروائی 25 اگست کو اسمبلی اجلاس کے دوران مکمل کی جائے گی۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نےپشاور ہائی کورٹ کی جانب سے باضابطہ حلف کا شیڈول طلب کیے جانے پر اسمبلی ایجنڈے میں دوبارہ حلف کا آئٹم شامل کر دیا ہے۔

مذکورہ ارکان نے اس سے قبل 20 جولائی کو گورنر ہاؤس میں گورنر فیصل کریم کنڈی سے حلف اٹھایا تھا، یہ اقدام پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

واضح رہے کہ یہ 25 ارکان جولائی میں ہونے والے دونوں سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ استعمال کر چکے ہیں اور اسمبلی کی معمول کی کارروائی میں بھی فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

Scroll to Top