سیاسی انتقام میں خاندان کو نشانہ نہ بنایا جائے، علیمہ کے بیٹوں کی گرفتاری پر جمائمہ خان کا ردعمل

سیاسی انتقام میں خاندان کو نشانہ نہ بنایا جائے، علیمہ کے بیٹوں کی گرفتاری پر جمائمہ خان کا ردعمل

جمائما گولڈ اسمتھ نے علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیا ہے، اور اسے سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں جمائما خان نے انکشاف کیا کہ علیمہ خان کے بیٹے، شاہریز اور شیرشاہ کو چند روز قبل ان کے گھروں سے بچوں کے سامنے اغوا کر کے جیل منتقل کیا گیا۔ انہوں نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ سیاسی انتقام کے تحت ہو رہا ہے۔

جمائما نے مزید کہا کہ ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ایک اور کزن حسان نیازی کو گزشتہ ایک سال سے فوجی جیل میں رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق سلیمان اور قاسم کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ پاکستان آ کر اپنے والد عمران خان سے ملاقات کریں گے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

انہوں نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا’’کسی ریاست کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ سیاسی انتقام کے لیے خاندانوں کو نشانہ بنائے۔‘‘جمائما کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف سیاسی حلقوں میں بھی اس پر ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

Scroll to Top