پاکستان میں ماہ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز اتوار کراچی میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین صاحبزادہ سید ابوالخیر آزاد کرینگے ، مرکزی اجلاس کراچی کے محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے مقامی ارکان ، وزارت مذہبی امور ،محکمہ ،سپارکو ، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندگان شرکت کرینگے ۔
چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کمیٹی اجلاس کے بعد کیاجائیگا ، عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی ضلعی کمیٹی یا مرکزی کمیٹی کو فوری اطلاع دیں ۔
یا د رہے کہ سعودی عرب میں پہلے ہی ربیع الاول کا چاند نظر آچکا ہے اور وہاں یکم ربیع اول 24اگست کو ہوگی ، پاکستان میں چاند کی رویت کی صورت میں یکم ربیع الاول اتوار 25اگست کو ہونے کا امکان ہے ۔





