بنوں ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگرد ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں۔

بنوں میں داڑے پل داڑے پل کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

دہشتگردوں کی جانب سے چوکی پر حملے کے بعد دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار رفیع اللہ زخمی ہو گیا، زخمی اہلکار کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے مزید پانچ گاؤں دہشتگردوں سے پاک کرا لیے

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Scroll to Top