جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں ایک روزہ دفعہ 144 نافذ، نقل و حرکت پر پابندی

جنوبی وزیرستان : لوئر جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے ایک روزہ دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 پیر کی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک لاگو رہے گی۔

اس دوران برمل میں ہر قسم کی عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ راغزئی بازار سمیت تمام مارکیٹیں بند رہیں گی۔

مزید برآں انگور اڈا، زم چینہ، خامرنگ، رغزئی، شولام تا وانا روٹ پر سفر بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز اور عمائدین کا جرگہ، جنوبی وزیرستان میں امن کی نئی امید

صرف ایمرجنسی کی صورت میں اور فورسز کی اجازت کے ساتھ ہی نقل و حرکت ممکن ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی 100 میٹر دور روکیں تاکہ کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top