رونالڈو نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبورکرلیا

ریاض: پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا۔

رونالڈو نے سعودی سپر کپ کے فائنل میں النصر کی جانب سے الاہلی کے خلاف گول داغا۔ اگرچہ وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے، لیکن ان کا یہ گول النصر کلب کے لیے ان کا 100 واں گول تھا۔

اس کارکردگی کے ساتھ ہی رونالڈو دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے چار مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ہر ایک کے لیے 100 یا اس سے زائد گول کیے ہیں:

ریال میڈرڈکے لیے: 450 گول
مانچسٹر یونائیٹڈکے لیے: 145 گول
یوونٹس کے لیے: 101 گول
النصرکے لیے: 100 گول

اس کے علاوہ رونالڈو نے بین الاقوامی سطح پر بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور وہ اپنی قومی ٹیم پرتگال کے لیے اب تک 138 گول کر چکے ہیں جو کسی بھی ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا میں سب سے زیادہ گول ہیں۔

Scroll to Top