اسلام آباد:پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ خان صاحب نے قبول نہیں کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی آج شام دوبارہ اجلاس کرے گی۔
سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور عمر ایوب ہی ہیں، جو اس وقت عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں، اس وجہ سے سیاسی معاملات میں ان کی شمولیت محدود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 25 اور 40 ہزار سمیت مختلف بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام خان صاحب کی جانب سے دوبارہ پیش کیا گیا ہے، اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔





