جنید اکبر نے پارٹی کے چھوٹے مسائل ختم کرنے کا فارمولا بتادیا

جنید اکبرچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےعہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کی سیاسی کمیٹی کی ہدایت پر کیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ تحریک انصاف کے چیف وہپ، عامر ڈوگر کو ارسال کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پارٹی چیئرمین نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

علیمہ خان کے مطابق، عمران خان نے پارٹی کے قانونی مشیروں، بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجا کو یہ ہدایت بھی دی کہ پی ٹی آئی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیےتاکہ ان انتخابات کو قانونی حیثیت نہ دی جا سکے۔

Scroll to Top