پاک بھارت کشیدگی ! ہسپتالوں میں ہنگامی حالت ، ڈاکٹر ز کی چھٹیاں منسوخ

پختونخوا کے 58 ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے تحت چلانے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 58 سرکاری ہسپتالوں کی پرائیوٹائزیشن کا عمل آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس اقدام کا اطلاق صوبائی ہیلتھ پالیسی اور ہیلتھ سیکٹر سٹریٹجک فریم ورک کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہیلتھ فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نجی شعبے کی شمولیت کے ذریعے صحت کی سہولیات کی کارکردگی، جوابدہی اور انتظام میں بہتری لانا ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری وسائل کو مضبوط کرتے ہوئے صحت کی سہولیات کے معیار کو بھی بڑھانا اس اقدام کا ایک اہم مقصد ہے۔

اس پالیسی کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں موجود کیٹگری ڈی اور دیگر سیکنڈری ہیلتھ کیئر سہولیات کو آؤٹ سورس کیا جائے گا تاکہ عوام کو دور دراز علاقوں میں معیاری صحت کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب ہو یا زلزلہ، پاک فوج ہے عوام کی حفاظت میں پیش پیش

اہم اضلاع میں شامل ہسپتالوں میں ایبٹ آباد کا کیٹگری ڈی ہسپتال لورا، ہسپتال بوری، مانسہرہ، بالاکوٹ، اوگی، بفہ اور دیگر علاقوں کے ہسپتال شامل ہیں۔

یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top