پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے دستی اسٹامپ پیپرز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے
صوبے میں یکم ستمبر 2025 سے ای اسٹامپنگ کا نظام نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی دفعات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب رجسٹریشن دفاتر میں دستی اسٹامپ پیپر قبول نہیں کیے جائیں گے بلکہ تمام رجسٹریشنز میں ای اسٹامپنگ کا استعمال لازمی ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : پختونخوا کے 58 ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے تحت چلانے کا فیصلہ
اس نئے نظام کے نفاذ کا مقصد رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت کو بڑھانا اور خدمات کی فراہمی کو تیز تر بنانا ہے۔
نوٹیفکیشن میں تمام رجسٹرارز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ہدایت پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ صارفین کو بروقت اور شفاف خدمات فراہم کی جا سکیں۔





