سٹاک مارکیٹ کی اونچی اُڑان، سرمایہ کاروں کی چاندی ہوگئی

سٹاک مارکیٹ کی اونچی اُڑان، سرمایہ کاروں کی چاندی ہو گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

انڈیکس میں 1235 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ 1 لاکھ 48 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی۔

پہلے سیشن کے اختتام پر انڈیکس 148,596 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ کا دوسرا سیشن دوپہر ڈھائی بجے سے دوبارہ شروع ہوگا۔

دوسری جانب قیمتی دھاتوں کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، فی اونس سونا 12 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3411 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مہنگا ہوا یا سستا؟ آج سونے کی فی تولہ قیمت کیا رہی؟ خریداروں کیلئے اہم خبر آ گئی

مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ عالمی اور مقامی مالیاتی عوامل کے اثرات کا نتیجہ ہے جو سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور معاشی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

Scroll to Top