سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شمالی وزیرستان میں 29 اگست شام 7 بجے سے دو روزہ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کرفیو کا اطلاق 30 اور 31 اگست کو بھی جاری رہے گا جو پیر کے روز یکم ستمبر کی صبح 7 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران ضلع بھر میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی جبکہ تمام تجارتی مراکز، بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل تعاون کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
سورج غروب ہونے سے لے کر طلوع آفتاب تک نقل و حرکت پر پہلے سے عائد پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا کمانڈو شہید
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید احتیاط برتیں اور ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔





