ایپل کمپنی کا آئی فون 17 اور نئی واچز کی لانچنگ تاریخ کا اعلان

کیلیفورنیا: ایپل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا سالانہ بڑا ایونٹ 9 ستمبر کو کیلیفورنیا میں واقع ایپل پارک کیمپس میں منعقد ہوگا۔

اس تقریب میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے آئی فون 17 سیریز کے نئے ماڈلز اور جدید ایپل واچز متعارف کرائی جائیں گی۔ ایپل کی جانب سے اس تقریب کو “Awe dropping” کا عنوان دیا گیا ہے، جو صارفین کے لیے حیران کن فیچرز کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

ایپل ہر سال ستمبر میں اپنی نئی آئی فون سیریز پیش کرتا ہے، جو کمپنی کی سب سے بڑی آمدنی کا ذریعہ بھی سمجھی جاتی ہے۔ تاہم اس سال ماہرین کی توجہ اس پہلو پر مرکوز ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث کیا صارفین نئی اور مہنگی ٹیکنالوجی پر سرمایہ لگانے کے لیے تیار ہوں گے یا نہیں۔

آئی فون 17 میں مصنوعی ذہانت پر مبنی نئی خصوصیات شامل کیے جانے کی توقع ہے۔ گزشتہ برس ایپل نے آئی فون 16 کو “Built for Apple Intelligence” قرار دیا تھا، اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس سال بھی یہی رجحان جاری رہے گا تاکہ کمپنی گوگل اور دیگر مسابقتی اداروں کا مؤثر طور پر مقابلہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : شانگلہ کا گمنام ہیرو: جنہوں نےسیلاب کے دوران ہمسایوں کو بچاتے ہوئےاپنا ہاتھ کھو دیا

ادھر ایپل نے حال ہی میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس کا مقصد ملک کے اندر چِپ سپلائی چین کو مضبوط بنانا ہے

Scroll to Top