ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری: فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان، نیپرا آج سماعت کرے گا

سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلوں میں ریلیف کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کے لیے بجلی بلوں میں توسیع اور خصوصی ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی صارفین کو فوری سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیر توانائی کے مطابق سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی مدت میں نرمی برتی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندان اپنے گھریلو اخراجات میں کچھ ریلیف حاصل کر سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین کو 70 فیصد رعایت کے ساتھ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے سولر پینلز نصب کر کے اپنا بجلی کا استعمال 200 یونٹ سے کم کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں انہیں مزید سستی بجلی میسر ہے۔

اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے نظام کے تحت کئی صارفین اپنی پیدا کردہ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کر رہے ہیں، جس سے مستقبل میں انہیں مالی فائدہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے مجموعی طور پر عوام پر فی یونٹ تقریباً 4 روپے کا اضافی بوجھ بھی پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا پر آن لائن جوئے کی تشہیر،مزید سوشل میڈیا شخصیات کو نوٹسز جاری

حکومتی اعلان کو سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک اہم سہولت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ان کے مالی دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ وہ اپنے گھروں کی بحالی کے عمل کو بھی بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں گے۔

Scroll to Top