بھارت کو بڑا سفارتی دھچکا ، ٹرمپ نے بھارت کا اہم دورہ منسوخ کردیا

بھارت کو بڑا سفارتی دھچکا ، ٹرمپ نے بھارت کا اہم دورہ منسوخ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے آخر میں بھارت میں ہونے والے کوآڈ سمٹ میں شرکت کے لیے مجوزہ دورۂ بھارت منسوخ کر دیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ابتدائی طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس دورے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم حالیہ مہینوں میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث انہوں نے دورے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی کشیدگی، بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی امریکی ثالثی کی سخت مخالفت، اور صدر ٹرمپ کی جانب سے بارہا بھارت و پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش اور جنگ ختم کروانے کے بیانات نے بھارتی قیادت کو ناراض کیا۔

جون میں صدر ٹرمپ اور وزیراعظم مودی کے درمیان ہونے والی 35 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو بھی تعلقات میں سردمہری کو ختم نہ کر سکی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں بلکہ کوآڈ جیسے علاقائی سیکیورٹی پلیٹ فارم کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ سے ملنے والا پیوٹن نقلی تھا، بھارتی میڈیا کا نیا شوشہ

کوآڈ گروپ میں امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا شامل ہیں، جو ایشیا پیسیفک خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے تدارک کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

Scroll to Top