وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین، ایس سی او سے خطاب،اہم ملاقاتیں شیڈول

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین، ایس سی او سے خطاب،اہم ملاقاتیں شیڈول

وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر میں موجود ہیں ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے اس اہم دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم  کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اجلاس سے خطاب میں وہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور دیگر درپیش عالمی چیلنجز پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقاتیں مختلف عالمی رہنماؤں سے متوقع ہیں، بیجنگ میں ان کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات طے ہے، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف چین میں ہونے والی دوسری بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے جس میں وہ بڑی چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے،  اس موقع پر وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے انہیں آگاہ کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Scroll to Top