غزہ بے بسی کی دردناک تصویر، ظلم کے سائے تلے زندگیاں معدوم ہونے لگیں

غزہ بے بسی کی دردناک تصویر، ظلم کے سائے تلے زندگیاں معدوم ہونے لگیں

غزہ ایک بے بسی کی دردناک تصویر بن چکا ہے جہاں ظلم کے سائے تلے ہزاروں فلسطینی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، مسلسل بمباری نے گھروں، سکولوں اور ہسپتالوں کو تباہ کر کے لاکھوں افراد کو بے گھر اور بے سہارا کر دیا ہے۔

غزہ شہر اسرائیل کی جانب سے تازہ بمباری میں 71 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، اس تازہ حملے کے بعد علاقے کی صورت حال انتہائی نازک ہو گئی ہے۔

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا محاصرہ کیے گئے فلسطینی علاقے کے سب سے بڑے حصے پر قبضہ کرنے کا منصوبہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے بھی خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ شہر میں ایک ملین سے زائد افراد دوبارہ بے گھر ہو سکتے ہیں جس سے انسانی بحران گہرا ہو جائے گا۔

غزہ میں اسرائیل کے حملوں کی شدت کے باعث اب تک 63 ہزار 371 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 835 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں میں اسرائیل میں 1,139 افراد مارے گئے اور تقریباً 200 افراد کو اغوا بھی کیا گیا۔

یمن کے حوثی گروپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے حکومت کے وزیرِ اعظم احمد الراہوی اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںـ: یمنی وزیراعظم اب اس دنیا میں نہیں، حوثی گروپ نے تصدیق کر دی

ادھر امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو اگلے ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے جہاں کئی امریکی اتحادی ممالک فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے والے ہیں

Scroll to Top