یمن کے وزیراعظم احمد الغالب الرَحاوی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں، حوثی گروپ نے تصدیق کر دی۔
یمن کے حوثی گروپ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں ان کے حکومت کے وزیراعظم احمد الغالب الرَحاوی شہید ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ گزشتہ جمعرات کے روز دارالحکومت صنعاء میں ہوا ، وزیراعظم احمد الغالب الرَحاوی ایک ورکشاپ میں شریک تھے۔
حوثی گروپ کے مطابق اس حملے میں وزیراعظم کے علاوہ متعدد وزراء بھی شہید ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے صنعاء میں حوثی دہشت گرد حکومت کے فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔
حوثی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باوجود ان کی عسکری کارروائیاں جاری رہیں گی اور وہ اپنی جنگی پالیسی پر قائم رہیں گے۔
احمد الغالب الرَحاوی کو انصاراللہ نے 10 اگست 2024 کو وزیراعظم مقرر کیا تھا وہ حوثی سپریم سیاسی کونسل کے اہم رکن بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کی قیادت کو بڑا نقصان، وزیراعظم احمد غالب کی جان لے لی گئی
اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں یمن پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ چار روز قبل کیے گئے ایک حملے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔





