گلگت،چلاس کے قریب جی بی حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، کتنے افراد سوار تھے؟افسوسناک خبر آگئی

گلگت،چلاس کے قریب جی بی حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، کتنے افراد سوار تھے؟افسوسناک خبر آگئی

Pakistan SCO Summit 2026

گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب فنی خرابی کے باعث گر کر حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ ترجمان جی بی حکومت کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 2 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس سے چند روز قبل خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر حادثے کے تناظر میں پیش آیا ہے، جس میں 15 اگست کو ضلع مہمند میں امدادی کارروائیوں کے دوران سرکاری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں 5 عملے کے ارکان شہید ہو گئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس حادثے کی وجہ خراب موسم اور شدید دھند بتائی گئی تھی۔

گلگت بلتستان کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق مزید تفصیلات اور امدادی کارروائیوں کی تازہ کاری کے لیے ہم آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top