شارجہ کے میدان میں آج ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جہاں افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیمیں سہ ملکی ٹی20 سیریز کے اہم میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیمیں اب تک پاکستان سے اپنے ابتدائی میچ ہار چکی ہیں، جس کے بعد آج کا مقابلہ ان کیلئے ’’مارو یا مر جاؤ‘‘ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
اب تک کی کارکردگی:۔
پہلا میچ، پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی۔
دوسرا میچ، پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دی۔
آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کی دوڑ میں شامل رہے گی، جبکہ شکست خوردہ ٹیم ممکنہ طور پر ایونٹ سے باہر ہو جائیگی۔
فائنل کب کھیلا جائے گا؟
ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں 7 ستمبر کو فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گی۔کرکٹ شائقین آج کے اس اہم ٹاکرے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ میچ نہ صرف دونوں ٹیموں کیلئے بلکہ فائنل کی تصویر واضح کرنے کیلئے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔





