افغانستان میں زلزلے سے اموات پر دلی دکھ، اللہ ہمیں مصائب سے محفوظ رکھے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والی اموات پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے

کہ برادر ملک افغانستان میں زلزلے میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب قدرتی آفت نہیں، انسانی پیدا کردہ مسئلہ ہے، خواجہ آصف

مولانا فضل الرحمان نے مشکل وقت میں افغان عوام اور امارت اسلامی کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم انسانیت کو ہر قسم کے آفات اور مصائب سے محفوظ رکھے۔

Scroll to Top