معرکۂ حق: آئی ایس پی آر کا یوم دفاع و شہداء کا نیا پرومو جاری

آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر نیا پرومو جاری کر دیا ہے جس میں افواجِ پاکستان کی جرات، شجاعت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پرومو میں بری، فضائی اور بحری فوج کی قربانیوں کو قوم کے حوصلے اور ایمان کی روشن علامت قرار دیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو معرکۂ حق کی عظیم فتح، دشمن پر پاکستانی فوج کے غلبے اور وطن کے دفاع کی انمول داستان کو اجاگر کرتی ہے۔

وطن کی سرحدوں پر شہداء کے لہو کو سیسہ پلائی دیوار قرار دیتے ہوئے پاک فوج کی بہادری کو تاریخ کا روشن باب قرار دیا گیا ہے۔

یومِ دفاع کے موقع پر دشمن کے خوابوں کو چکنا چور کرنے کا عزم دوبارہ دہرا دیا گیا ہے۔

پرومو میں دفاعِ وطن کو بقائے وطن کا ضامن بتایا گیا ہے اور قوم کو پاک فوج کے لیے سلام پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ پرومو ملک بھر میں جذبہ حب الوطنی کو بڑھانے اور یومِ دفاع کی مناسبت سے فوجی قربانیوں کو یاد رکھنے کا وسیلہ ہے۔

Scroll to Top