خیبر پختونخوا میں 28 سے 31 جولائی تک مزید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر حصوں میں 3 ستمبر تک بارشوں کی اطلاع دی ہے

اسلام آباد : این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے 3 ستمبر تک ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی دریاؤں میں شدید بہاؤ متوقع ہے، خاص طور پر دریائے ستلج میں 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ موجود ہے۔

بالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور ڈیموں سے پانی کے اخراج کی وجہ سے دریائے راوی میں بہاؤ 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جس سے نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔

دریائے چناب کے مرالہ مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں زیر آب آنے، پشتوں میں شگاف اور فصلوں و بستیوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ مقامی آبادی، کسان اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں اور حفاظتی اقدامات فوری طور پر اپنائیں۔

پشاور میں شدید بارش، بجلی کا نظام متاثر، گلیاں اور سڑکیں زیر آب

سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اور ہنگامی کٹ تیار رکھی جائے۔ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے اور 24 گھنٹے مکمل فعال ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ سیلابی علاقوں سے فوری انخلا کریں اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔

Scroll to Top