پولیس شہداء کی قربانیوں کو نسل در نسل یاد رکھا جائے گا، آر پی او جواد قمر

الف خان شیرپاو
چارسدہ: ریجنل پولیس آفیسر مردان جواد قمر (ستارہ شجاعت، کیو پی ایم) نے ضلع چارسدہ کا دورہ کیا اور شہید انسپکٹر مظہر شاہ کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دونوں نے شہید کے مزار پر سلامی پیش کی اور ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

انسپکٹر مظہر شاہ شہادت سے قبل مردان میں بطور ایس ایچ او خدمات انجام دے رہے تھے، جبکہ اس وقت آر پی او مردان جواد قمر بطور اے ایس پی سٹی مردان تعینات تھے۔

آر پی او مردان نے کہا کہ پولیس کے شہداء ہماری تاریخ کے روشن ستارے ہیں جنہوں نے اپنی جان قربان کر کے ملک میں امن قائم رکھنے کا جذبہ دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں شدید بارش، بجلی کا نظام متاثر، گلیاں اور سڑکیں زیر آب

شہداء کا خون حوصلے کی علامت ہے اور ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

پولیس فورس شہداء کے اہلِ خانہ کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

Scroll to Top