دیر اور باجوڑ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ

 دیر، باجوڑ، اپر دیر، ملاکنڈ،سوات،شانگلہ،بونیر اور ضلع خیبر سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی تقریباً 22 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز جنوبی افغانستان تھا۔

تا حال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم شہریوں کو آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریسکیو اور امدادی ادارے الرٹ کر دیے گئے ہیں اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ زلزلے کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔

Scroll to Top