کالا باغ کی تعمیر سے متعلق علی امین کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کا موقف ان کی ذاتی رائے ہے اور یہ پارٹی کی کوئی باضابطہ پالیسی نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں کالا باغ ڈیم کی فوری ضرورت محسوس نہیں ہوتی اور اس کے بجائے چھوٹے پیمانے پر پانی کے ذخائر کے منصوبے زیادہ مفید ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے علاقے میں چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ موجود ہے جو وہاں کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ ایسے متنازعہ موضوعات کو بلاوجہ اٹھانا غیر دانشمندانہ ہے اور ان معاملات پر بحث سے گریز کرنا چاہیے تاکہ سیاسی اختلافات میں اضافہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : دیر اور باجوڑ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور کی حمایت کی اور کہا کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ضروری ہے لیکن اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہوگا۔

Scroll to Top