سوئٹزرلینڈ نے پاکستانی طلبہ اور محققین کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے، جو تعلیمی سال 2025 سے 2027 تک جاری رہے گا۔
اس اسکالرشپ کا مقصد پاکستان سے تعلق رکھنے والے ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے بین الاقوامی مواقع فراہم کرنا ہے۔
سوئس حکومت کے مطابق اس تعلیمی معاونت کے تحت منتخب امیدواروں کو تعلیمی فیس، ماہانہ وظیفہ، رہائش، صحت کی انشورنس اور آمد و رفت کے اخراجات مہیا کیے جائیں گے، تاکہ وہ اپنی تعلیم کو مالی دباؤ کے بغیر مکمل کر سکیں۔
درخواست دینے کے خواہشمند امیدوار پی ایچ ڈی، پوسٹ ڈاکٹریٹ یا ریسرچ پروگرامز کے لیے اہل ہوں گے۔ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عالمی مارکیٹ سے چینی کتنی مہنگی ہے،تفصیلات سامنے آگئیں
اس مقصد کے لیے آن لائن پورٹل بھی فعال کر دیا گیا ہے جہاں سے امیدوار براہ راست درخواست جمع کر سکتے ہیں۔
🔗 درخواست دینے کے لیے یہاں کلک کریں





