ایس سی او پلس اجلاس،بھارت کو جھٹکا،چینی وزارت خارجہ کا بھارتی وزیراعظم کا نام لینے سے گریز

سی ای او سمٹ ،مودی کو شرمندگی کا سامنا، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں وزیراعظم شہبازشریف سمیت تمام وزاراء اعظم و صدور کے نام شامل کئے گئے ہیں تاہم بھارتی وزیراعظم مودی کی جگہ بھارتی نمائندے کا زکر کیا گیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شریک تمام سربراہان کا ذکر کیا گیا، لیکن بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ صرف یہ کہا گیا کہ “بھارت کے نمائندے نے اجلاس میں شرکت کی”۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر 2025 کو چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) پلس اجلاس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت صدر شی جن پنگ نے کی۔اجلاس میں ایس سی او کے رکن اور مبصر ممالک کے سربراہان کے علاوہ مختلف بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف نے کی، جبکہ روس، ایران، ترکی، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، آذربائیجان، نیپال، مصر، کمبوڈیا، مالدیپ، منگولیا، ویتنام، میانمار، لاؤس، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر صدر شی جن پنگ اور دیگر رہنماؤں نے افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا اور افغان عوام کے لیے ہمدردی اور حمایت کا پیغام دیا۔

Scroll to Top