سوات اور گردونواح میں ایک دفعہ پھر زلزلے کے جھٹکے

شہزاد نوید
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زیر زمین گہرائی 142 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے، کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دیر اور باجوڑ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top