سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا خطرہ منڈلانے لگا، الرٹ جاری

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھروں سے پھیلنے والی مہلک بیماریوں کے خدشے کے پیش نظر انتباہ جاری کر دیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ملیریا، ڈینگی، چکن گونیا اور لیشمینیاسز جیسی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جو کسی بھی وقت وبائی صورت اختیار کر سکتی ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق مقامی اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان بیماریوں کے مریضوں کے لیے علیحدہ وارڈز قائم کریں، ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں اور متاثرہ علاقوں میں مسلسل مانیٹرنگ کا نظام فعال رکھا جائے۔

مزید یہ کہ طبی عملے کو نیشنل گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قریبی رابطے میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغان کرکٹرز نے میچ فیس زلزلہ متاثرین کو دے دی

عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ مچھر مار اسپرے، مچھر دانی اور صفائی ستھرائی جیسے حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ممکنہ وبا سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top