اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے ایک اہم فیچر (پراجیکٹس )کو اب مفت صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا ہے۔
اس فیچر کی مدد سے صارفین مخصوص موضوعات پر ہونے والی بات چیت کو منظم اور ترتیب دے سکتے ہیں جو چیٹ کے فولڈرز کو ہائی لائٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کاسٹم ہدایات اور ریفرنس فائلز کے استعمال میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس سے پہلے یہ فیچر صرف وہ صارفین استعمال کر سکتے تھے جو ماہانہ فیس ادا کرتے تھے۔
یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن اور اینڈرائیڈ ایپ پر فوری دستیاب ہےجبکہ آئی او ایس صارفین کو چند روز میں یہ سہولت مل جائے گی۔
اوپن اے آئی عموماً نئے فیچرز کو پہلے فیس والے صارفین کے لیے متعارف کراتا ہے اور بعد میں محدود صلاحیتوں کے ساتھ مفت صارفین کے لیے بھی فراہم کرتا ہے جیسا کہ حال ہی میں GPT-5 ماڈل اور وائس فیچر کے ساتھ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا بھانجا ضمانت منظوری کے بعد جیل سے رہا
اس نئی پیش رفت سے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال میں آسانی اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو متعدد موضوعات پر مختلف بات چیت کو منظم کرنا چاہتے ہیں۔





